ڈالرمزید 4 روپے 7 پیسے مہنگا،237 روپے پر چلا گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239 روپے میں فروخت،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا

کراچی : ڈالرمزید 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کرانٹر بینک میں 237 اور اوپن مارکیٹ میں 239 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 237 روپے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 233 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

Comments are closed.