وفاقی تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، طالبات کی شاندار کارکردگی
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے سال 2025 کے 9ویں اور 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جماعت نہم میں کامیابی کا تناسب 62.18 فیصد جبکہ جماعت دہم میں 88.51 فیصد رہا، جو تعلیمی بہتری کی جانب ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔
سائنس گروپ میں نمایاں پوزیشنز
پہلی پوزیشن: مریم ندیم، آرمی پبلک سکول، محفوظ روڈ راولپنڈی — 1093 نمبر
دوسری پوزیشن: آمنہ ناصر، لاہور گرامر سکول، دی مال واہ کینٹ — 1087 نمبر
تیسری پوزیشن: علیشاء صاقب، املاح فاؤنڈیشن سکول، مصریال روڈ راولپنڈی اور فاطمہ واجد، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج گرلز، اٹک — 1083 نمبر
ہیومنٹیز گروپ میں نمایاں کامیابیاں
پہلی پوزیشن: ثناء بی بی، شائنگ اسٹار پبلک سکول، علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ — 1045 نمبر
دوسری پوزیشن: عبد الرحمن، انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس، سترہ میل اسلام آباد — 1029 نمبر
تیسری پوزیشن: محمد سفیان احمد، انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس، سترہ میل اسلام آباد — 1022 نمبر
چیئرمین بورڈ اور وفاقی وزیر تعلیم کا خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو امتحانی نظام اور بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہماری اجتماعی کامیابی ہے کہ پاکستانی ہونہار طلبہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی آبادی کو بوجھ نہیں بلکہ طاقت بنایا، اسی طرح ہمیں بھی نوجوان نسل کو تعلیم و ہنر سے آراستہ کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ نوجوان اس ملک کی معاشی، تعلیمی اور فنی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آنے والے دس سے پندرہ سال پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہیں کیونکہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ہمیں خود کو تیار کرنا ہو گا۔
وزیر تعلیم نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں طالبات کی تعلیمی کارکردگی طلباء کی نسبت نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان باصلاحیت طالبات کو معاشرے میں جگہ اور مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔
Comments are closed.