حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرول 224 روپے 80  پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل  235 روپے 30 پیسے، مٹی کا تیل 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 186 روپے 50 پیسے فی لٹر رہے گا،وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتیں برقرار رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 224 روپے 80  پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل  235 روپے 30 پیسے فی لٹر برقرار رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کا تیل 191 روپے 83 پیسے  فی لٹرکی سطح پر برقرار رہے گا،لائٹ ڈیزل 186 روپے 50 پیسے فی لٹر رہے گا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم دسمبرتک برقرار رہیں گی۔

Comments are closed.