نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں، شیخ رشید

گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سےنالاں ہے، نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کیلئے جھمگٹا لگا ہوا ہے، نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30 نومبر تک آر یاپارہوجائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔ بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بارفیصلہ لینے لندن جاتےہیں۔ آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30 نومبر تک آر یاپارہوجائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بارفیصلہ لینے لندن جاتےہیں، گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سےنالاں ہے۔

شیخ رشید  نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دور نہیں۔ بےیقینی کےبادل منڈلارہےہیں آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30 نومبر تک آر یاپارہوجائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا، نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کیلئے جھمگٹا لگا ہوا ہے، نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہےہیں، نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

Comments are closed.