سپریم کورٹ کے نامزد پانچوں ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد : سپریم جوڈیشیل کونسل نے سپریم کورٹ کے لئے نامزد پانچوں ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کر دیئے۔

اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید ،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اظہر رضوی، جسٹس شفیع صدیق اورجسٹس نعمت کے ناموں پر غورکیا گیا۔ 9 رکنی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ووٹنگ ہوئی تو نامزد ججز کے حق میں 5 جبکہ مخالف میں 4 ووٹ آئے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ناموں کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نےسندھ کے 2 ججز سے کی مخالفت جبکہ باقی 3 ججز کی تعیناتی کے حق میں ووٹ دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحس نے تمام ججز کی نامزدگیوں کے حق میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ججز میں اس وقت صرف 13جج موجود ہیں جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ بھی 13اگست کو ریٹائر ہوجائیں گےجس کے بعد پانچ آسامیاں خالی ہو جائیں گی

Comments are closed.