محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
راولپنڈی ، اسلام آباد، فیصل آباد ، گجرانوالہ، پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لاہور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں
اسلام آباد : ملک میں مون سون ہواؤں کی نئی انٹری ہوگئی۔ کل سے سوموار تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں تغنیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔ مون سون ہوائیں 21 جولائی سے ملک کے دیگر علاقوں تک پھیل جائیں گی۔کل سے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق21 جولائی سے ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ کل سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں تغنیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی ، حیدر آباد ، ٹھٹھہ ، بدین ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، فیصل آباد ، گجرانوالہ، پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لاہور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے کشمیر ، گلیات ، مری ، گلگت، چلاس ، ہنزہ اور سکردوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے
Comments are closed.