سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا، نواز و شہباز ملاقات میں اہم فیصلہ

حکومت کے پاس جو نام آئیں گے اس میں سے سب سے سینئر افسرکو آرمی چیف بنایا جائےگا اور میرٹ کو اولیت دی جائے گی،ملاقات میں فیصلہ

لندن : وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سب سے سینئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا، حکومت کے پاس جو نام آئیں گے اس میں سے سب سے سینئر افسرکو آرمی چیف بنایا جائےگا اور میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

پاکستان روانہ ہونےسے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ شہباز شریف پاکستان روانگی سے قبل دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے اور محبت کا اظہار کیا۔

Comments are closed.