سعودی شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی

مانیٹرنگ ڈیسک

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتارگاڑی  پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی مسجد کے صحن سے گزرتی ہوئی بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔ سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تیز رفتارگاڑی چلانے والا ڈرائیور سعودی شہری بتایا جا رہا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان گورنریٹ مکہ ریجن کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جب کہ ڈرائیورکو تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالےکر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.