موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے،عمران خان

موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کےخلاف کوئی موقع نہیں چھوڑا، ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہو جاتے ہیں، ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں، پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی، چیف الیکشن کمشنر ای وی ایم کے خلاف تھے،عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے خرید وفروخت کر کے مینڈیٹ چوری کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں کہ کیا ہوگا؟ لیکن اگر ووٹ کو عزت دی گئی تو جشن ہم منائیں گے۔

لاہور کے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، پیسوں سے لوگ خریدے تو کل کسی اور قسم کا احتجاج ہو گا۔ ہم الیکشن کمیشن اور ریاستی مشینری کے خلاف لڑ رہے ہیں، اس طرح کا الیکشن کمیشن میں نے کبھی نہیں دیکھا، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں 20 پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں، چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا، ضمنی الیکشن میں صرف 12 پارٹیوں کے خلاف نہیں لڑے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف 8 دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا، پی پی 7 میں صرف 50 ووٹوں کا فرق ہے الیکشن کمیشن نے گنتی سے روک دیا، سندھ بلدیاتی انتخابات صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا، خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا، سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے تو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا، الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی، پولیس نے ایف آئی آرز کاٹیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، قوم نے بڑی تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کےخلاف کوئی موقع نہیں چھوڑا، ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہو جاتے ہیں، ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں، پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی، چیف الیکشن کمشنر ای وی ایم کے خلاف تھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ 2دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،ان لوگوں نے ہمارے ان لوگوں کو خریدا جن کی ضمیر کی قیمت لگی، زرداری،فضل الرحمان اور شہبازشریف پیسہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے، ہم نے 26 سال پہلے شروع کی تھی کہ پاکستان میں احتساب شروع ہونا چاہیے، جن کے پاس طاقت تھی انہوں نے ان کو بچایا، ہم بے بس تھے ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں تھی، ان لوگوں کو بچایا گیا اور لوگوں کو خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر کیسز بنائے گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کو چور کہتے رہے ہیں، آصف زرداری چور ہے اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، آصف زرداری 14 سال سے سندھ کو لوٹ رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر بھی کیسز ہیں۔

اس سے پہلے عمران خان نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، کوئی بھی میچ آخری گیند تک نہیں جیتا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وہ ٹریننگ ہے جو آپ میں سے کسی کی بھی نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس سے قبل پی ٹی آئی پنجاب کے ایم پی ایز اورسینئر رہنماوں سے ملاقات بھی کی جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کےا نتخاب کے حوالے سے نمبر گیم کے بارے بھی بتایا گیا۔

Comments are closed.