مقبوضہ وادی کشمیریوں کیلئے مقتل۔۔ پلوامہ میں تین کشمیری شہید

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے راجپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے نام پر گولیاں مار کر شہید کیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں گزشتہ چند روز سے تیزی آئی ہے۔

دو روز قبل بھی دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ 29 جون کو بھی ایک کشمیری نوجوان کو گولیوں سےچھلنی کیا گیا، اس طرح گزشتہ چار روز کے دوران مجموعی طور پر چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

Comments are closed.