سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے بڈیگام میں نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
خیال رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے پلوامہ اور بڈگام کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے دن بھی تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں ۔ دریں اثناءضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں ایک حملے میں ایک اسپیشل پولیس افسر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
Comments are closed.