گڈ ہو گیا۔۔۔! پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹِک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اچھی خبر ہے، پاکستان میں ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے غیراخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے اور ایسا مواد کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ مستقبل میں پاکستانی قوانین پر مکمل عملدرآمد اور نامناسب مواد کی تشہیر روکنے کے لئے پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر آمادہ ہو گئی ہے، جلد ہی اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی مرتب کر لی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیراخلاقی اور نامناسب مواد کی تشہیر کے خلاف عوامی شکایات پر 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پاکستان میں بند کر دی تھی۔

Comments are closed.