خطرناک ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون ،ایک اورنوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

راولپنڈی :ٹک ٹاک کریز نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ۔ اٹھارہ سالہ نوجوان ریلوے ٹریک پر ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

۔ واقعہ راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد میں ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناکر ر ہاتھا کہ پیچھے سے آتی ہوئی تیز رفتار ریل کی زد میں آیا۔ ریل گاڑی مسلسل ہارن بجاتی رہی لیکن نوجوان سمجھا کہ ریل اس کے قریب سے گزر جائے گی ۔سامنے سے بنائی جانے والی ویڈیو میں یہ سارا منظر ہوگیا۔

نوجوان کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے اور گرجا روڈ کا رہائشی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔

 

Comments are closed.