اسلام آباد :نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کا ریفرنس دائر کردیا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ملزم نامزد۔ ریفرنس میں کہاگیاہے کہ بطور وزیراعظم سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے غیرملکی سربراہان سے 108 تحائف حاصل کیے،بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دئیے جورواں سال 14 جولائی کو تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں۔دوران تفتیش معلوم ہوا بشریٰ بی بی کوسعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا جوملٹری سیکرٹری کے ذریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کروایا گیا۔بشریٰ بی بی اورچیئرمین پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی اور 90 لاکھ رقم کی ادائیگی کے عوض اپنے پاس رکھ لیا۔ ریفرنس میں مزید کہا گیاہے کہ توشہ خانہ تحقیقات سے معلوم ہواکہ پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی قیمت انتہائی کم تھی، بعد میں جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادکے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
Comments are closed.