اسلام آباد:حکومت نے بھارت کیساتھ تجارت بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پانچ سال بعد بھارت میں ایک با ر پھر ٹریڈ منسٹر تعینات کیاجائے گا۔وزیرا عظم شہبازشریف نےٹریڈ افسران کی تعیناتی سے متعلق گزشتہ دورحکومت میں بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ۔ پانچ سال بعد بھارت میں ایک با ر پھر ٹریڈ منسٹر تعینات کیاجائے گا۔
وزیرا عظم شہبازشریف نےٹریڈ افسران کی تعیناتی سے متعلق گزشتہ دورحکومت میں بھجوائی گئی سمری کی منظوری دی ہے جس کے تحت بھارت سمیت پندرہ اسٹیشنز پر ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے ۔وزارت تجارت کے افسر قمر زمان بھارت میں ٹریڈ منسٹر ہوں گے ۔2017 کے بعد سے بھارت میں پاکستان کاٹریڈ منسٹر تعینات نہیں تھا جبکہ پڑوسی ملک کیساتھ 2019 سے تجارت معطل ہے ۔کوثرعلی زیدی کابل جبکہ نعمان اسلم استنبول میں قونصلر جنرل ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق عروج مہوش کو پیرس،آمنہ نعیم کو فرینکفرٹ ،قرۃ العین فاطمہ کو لاس انجلس،محمد بلال کو برسلز،سرین اسد کو دوحہ اور زین عزیز کو ڈھاکہ میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔فہد رضا جنیوا،ڈاکٹر عامر تہران ،غلام قادر بیجنگ اورعبدالمجید کودوشنبے میں ٹریڈ آفیسر مقرر کیاگیاہے ۔
Comments are closed.