سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن،2دہشتگردہلاک، 1 گرفتار

سیکورٹی فورسز نے  جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن  کیا ہے ۔آپریشن میں دو مطلوب دہشتگردہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تینوں دہشتگرد بم بنانے کے ماہر،دہشتگردوں کی تربیت اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیر ستان کے ضلع نرگوسہ میں کارروائی کی ۔ کارروائی میں ہلاک دو دہشتگرد عثمان علی اور وحید المعروف لاشتئی مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتا رکرلیا گیا۔تینوں دہشتگرد بم بنانے کے ماہر،دہشتگردوں کی تربیت اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

دہشتگرد عثمان علی 14اکتوبر 2020کو سیکورٹی فورسزپر حملے میں بھی ملوث تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں کیپٹن عمر چیمہ،دوجے سی اوز اور تین سپاہی شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

Comments are closed.