امریکا، جرمنی کا روس کے خلاف لڑنے کیلئے جدید ٹینک یوکرین بھجوانے کا فیصلہ

امریکا اور جرمنی نے روس کے خلاف لڑنے کے لئے اپنے اپنے جنگی ٹینک یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب جدید ٹینک یوکرین بھجوانے کا اعلان بدھ کے روز کیے جانے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ساتھ جرمنی نے بھی اپنے ٹینک یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اتحادیوں پر زور دیا تھا کہ وہ آگے بڑھیں اور روس کے خلاف لڑنے کے لئے  جدید ٹینک فراہم کریں، ان کا کہنا تھا کہ مشاورت فیصلوں پر ختم ہونی چاہیے، یہ فیصلے دہشتگردوں کے خلاف ہمارے دفاعی نظام کو حقیقی معنوں میں مضبوط کرنے کے حوالے سے ہونے چاہیں، ہمارے اتحادیوں کے پاس ہمیں مطلوبہ ٹینکوں کی تعداد موجود ہے۔

خبررساں ادارے نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن حکومت آئندہ مہینوں میں مجموعی طور پر 30 ابرامز ٹینکس یوکرین بھجوائے گی۔

Comments are closed.