یوئیفا یورپیئن چمپئن شپ: پہلاسیمی فائنل اٹلی اورسپین میں7 جولائی کو ہوگا

یوئیفا یورپیئن چمپئن شپ کا پہلاسیمی فائنل اٹلی اورسپین کے درمیان 7 جولائی کو ہوگا، دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیموں کے درمیان آٹھ جولائی کو کھیلا جائیگا، فائنل 12جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اٹلی اور سپین کی ٹیموں کے درمیان یورپیئن فٹ بال چمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 7 جولائی کو اٹلی اور سپین کے درمیان ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا، جرمنی کے فیلکس برائچ پہلے سیمی فائنل میچ میں ریفری کے فرائض نبھائیں گے۔

کوارٹر فائنل مرحلے میں اٹلی نے بیلجیئم اور سپین نے سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں 8 جولائی کو ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں مد مقابل ہورنگی ،کوارٹر فائنل سٹیج میں انگلینڈ نے یوکرین اور ڈنمارک نے جمہوریہ چیک کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 12 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.