سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرے کی اجازت دے دی

مانیٹرنگ ڈیسک

ریاض: کورونا وائرس کے باعث 7 ماہ کی پابندی کے بعد سعودی عرب نے احتیاطی تدابیر ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 4 اکتوبر سے مرحلہ وار عازمین کے لیے عمرے کی ادائیگی کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سےشروع ہوگا۔

چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی اور یہ اجازت اس وقت دی جائےگی جب متعلقہ حکام وبا کےخطرات ختم ہونےکا فیصلہ کرلیں گے۔عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments are closed.