نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا حکومت پاکستان کی درخواست پر آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچیں گی۔
پاکستان کے اقوام متحدہ میں مشن نے ماریہ اسپینوزا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے، پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدر 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی۔
ستمبر 2018 میں جنرل اسمبلی کی صدر کا عہد سنبھالنے کے بعد یہ ماریہ اسپینوزا کا ایشیاء، بحرالکاہل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ماریہ اسپینوزا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپینوزا سے ملاقات کی۔ جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، جنرل اسمبلی صدر کا 8 سال بعد دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔
Met today with President of the UN General Assembly, Maria Fernanda Espinosa to finalise details of her visit next week to Pakistan. It will be the 1st visit by any PGA to Pakistan in 8 years. Also Ms Espinosa’s 1st visit to any country in Asia since her assumption of office pic.twitter.com/dmilpcfr45
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) January 12, 2019
ملیحہ لودھی کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدر کو عالمی، علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وہ خواتین اراکینِ اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔
Comments are closed.