ترکی کی عدالت نے امریکی قونصل خانے کے سیکورٹی افسر کو 5 سال قید کی سزا سنا دی

استنبول: ترکی کی ایک عدالت نے امریکی قونصل خانے کے اہلکار کو پانچ سال سے زائد قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی قونصلیٹ کے ایک مقامی اہلکار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے، ترک حکومت کا ماننا ہے کہ نظمی میتے کانترک نامی اہلکار 2016 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں شامل تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ترکی اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید تناؤ اور کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، نظمی میتے کانترک استنبول میں امریکی قونصل خانے میں سیکورٹی افسر کے عہدے پر تعینات ہے، عدالت نے کانترک پر الزام ثابت ہونے کے بعد پانچ سال اور دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

Comments are closed.