امریکی خارجہ امورکمیٹی کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی ابترصورتحال پراظہارتشویش

امریکہ کی امور خارجہ کمیٹی نے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی امور خارجہ کی کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل اور کمیٹی کے رکن ٹی میک کال میکائل نے امور خارجہ کے بھارتی وزیر ایس جے شنکر کے نام ایک خط میں لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 370ختم کیے جانے کا ایک سال بعد بھی جموں وکشمیر میں حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور آزادی پر پابندیاں افسوس ناک جب کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے ایک سال بعد بھی حالات خراب ہونے پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں جمہوری قدروں اور آزادی پر قدغنیں ناقابل بر داشت ہیں،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حوالے امریکی تشویش ختم کرے۔

Comments are closed.