امریکہ کا اپنےفوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان، داعش کو نشانہ بنانے کی ہدایت

امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے حملہ آوروں کی قیادت اور اثاثوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کردی۔

افغانستان کی صورت حال اور حامد کرزئی ایئرپورٹ کے باہر خودکش دھماکوں کے معاملے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل دہشت گردی کی مذمت کی، امریکی فوجیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن آبدید ہو گئے، انہوں نے کہا کہ کابل دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے اچھے مقصد کیلئے جان دی، آج جو زندگیاں کھو دیں وہ آزادی کی خدمت میں گئیں

امریکی صدر نے کہا کہ کابل دھماکوں میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے، لیکن حملہ آوروں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے، دہشت گردوں کا پیچھا کر کے شکار کریں گے، داعش ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتی، حملہ آوروں کی قیادت اور اثاثوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ حملہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انخلاکا مشن انتہائی خطرناک ہے، ہم اس مشن کوہرحال میں مکمل کریں گے جب کہ وہاں موجود ہمارے کمانڈر انخلا کے مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ اپنےمقصد کے حصول کے لیے درکار ہرقدم اٹھائیں گے، افغان فورسز کا 11 دن میں ہی ہتھیارڈال دینا، طالبان کے لیے فائدہ مندرہا لہٰذا افغانستان میں مزیدامریکی فوجی بھیجنے پڑے تو بھیجیں گے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے مزید کہا کہ سابق امریکی صدر نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا مئی تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کونکال لیں گے تاہم انخلاکی تاریخ میں توسیع نہیں کرناچاہتے، مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ امریکیوں کے انخلاکی کوشش کریں گے، انخلا کی ڈیڈلائن کے بعد رہ جانے والوں کونکالنے کی پوری کوشش کریں گے، افغانستان سےنکلنے والوں کوہرسہولت فراہم کریں گے۔

Comments are closed.