امریکا میں ٹیکساس ریاست سے مشرقی ساحلی پٹی تک کے علاقوں میں ایک نئے تباہ کن طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے بعد دو کروڑ سے زائد افراد نئی قدرتی آفت کے خطرات سے دوچار ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکساس سمیت جنوب مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش، تیزآندھی اور ژالہ باری متوقع ہے، جو کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر آنے والے طوفان کی تباہ کاریوں میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ الاباما،مونٹگمری اور جارجیا میں شدید بارش کے بعد صورتحال گھمبر ہو سکتی ہے ان علاقوں میں میں تین سے پانچ انچ تک بارش کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ اس دوران طوفانی ہوائیں یہاں کے رہائشیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں گے تاہم جنوبی جارجیا اور کیرولینا کے علاقوں میں طوفان کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران آنے والے طوفان کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا کام جاری ہے، مختلف علاقوں میں 26 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ گھروں اور عمارتوں کو پڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔
Comments are closed.