انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی

کراچی: بیرونی امداد اور سرمایا کاری کی تواقعات کے باعث ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 190 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے کمی کے بعد 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا، چار روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 65 پیسے گرگئی،، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر30 پیسے کمی کے بعد 138 روپے 30 پیسے میں فروخت ہورہا ہے،ڈالرکی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان پر عائد واجب الادا قرضوں کا بوجھ 70 ارب روپے کم ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ سعودی عرب ارب اور یواے ای کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی امداد اور سرمایا کاری کی توقعات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس 192 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار799 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Comments are closed.