اسلام آباد:عثمان مرزا ویڈیو بلیک میلنگ کیس، متاثرہ لڑکی اور لڑکا اپنے بیانات سے منحرف ،ملزمان کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔مدعی لڑکی نے بیان میں کہا کہ عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان میرے نہیں۔ گرفتار ملزمان میں سے کسی نے میرے ساتھ کوئی زبردستی کی اور نہ ہی میرے کپڑےاتارے۔
مقدمے میں مدعی لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں دئیے گئے بیان میں کہاہے کہ حلفیہ بیان کرتی ہوں کہ عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان میرے نہیں، گرفتار ملزمان میں سے کسی نے میرے ساتھ کوئی زبردستی کی اور نہ ہی میرے کپڑےاتارے۔نامزد ملزمان میں سے کسی کو بھی پولیس یا مجسٹریٹ کے سامنے بھی نامزد نہیں کیا۔گرفتار شدہ ملزمان میں سے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لڑکے اور لڑکی کی برہنہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ مقدمے میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد ، بھتہ لینے اور کسی کو زناء پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
Comments are closed.