پاکستان میں ملک کے اندر فضائی سفر کے لئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا گیا۔
ملک میں کورونا وبا کی روک تھام کے لئے قائم قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہوگا۔
این سی او سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مسافر پریشانی سے بچنے کے لیئے 31 جولائی تک ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
Comments are closed.