بھارتی کرکٹ تنازعات کا ڈراپ سین،ویرات کوہلی ٹیسٹ کپتانی سے بھی دستبردار
رپورٹ: طیب خان ،ہیڈآف سپورٹس ڈیسک
کیپ ٹاون : بھارت کے سپراسٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردارہوگئے۔ ویرات کوہلی نے اپنے اس فیصلے کا اعلان ٹویٹر پیغام کے ذریعےکیاہے۔
— Virat Kohli (@imVkohli) January 15, 2022
ویرات کوہلی نے سات سال تک بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے، ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچی، سال 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلا ، سال 2019 کے ایک روزہ میچز کے ورلڈکپ میں بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا، ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیتا
ویرات کوہلی کے مستعفی ہونے کی وجہ بھارتی ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں ناکامی ہے، ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہی بھارت کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا جس کے بعد ان سے ایک روزہ میچز کی کپتانی بھی واپس لے لی گئی تھی، اب جنوبی آفریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ سے ویرات کوہلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ سامنے آیا ہے،ویرات کوہلی نے 68 ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جس میں 40 میں فتح ، 17 میں شکست اور 11 میچ بغیر کسی فیصلے کے اختتام پذیر ہوئے
Where do you rank Virat Kohli among India's greatest Test skippers? pic.twitter.com/xevTqrUcWk
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 15, 2022
ویرات کوہلی اس وقت 33 سال سے زائد کی عمر کے ہو چکے ہیں ، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 99 میچز کی 168 اننگز میں 50 کی اوسط سے 7 ہزار 962 رنز بنا رکھے ہیں ،جس میں 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں ناقابل شکست 254 زیادہ رنز ہے، ویرات کوہلی نے 254 ایک روزہ میچز میں 12 ہزار 169 رنز بنائے ہیں جن میں 43 سنچریاں اور 62 نصف سنچریاں شامل ہیں ، ان کا ایک روزہ میچوں میں 183 سب سے زیادہ رنز ہے جو انہوں نے ایشیا کپ 2014 میں پاکستان کے خلاف بنائے تھے، ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے 95 میچز میں 3 ہزار 227 رنز بنائے ہیں جن میں ان کی کوئی سنچری شامل نہیں ہے جبکہ 29 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں اور 95 ان کا زیادہ سے زیادہ اسکورہے۔
Comments are closed.