اقوام متحدہ بحرانوں کے شکار ممالک پر حکمرانی کے بجائے انکی مدد کرے، وولکان بوزکیر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75اجلاس کے صدر وولکان بوزکیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بحرانوں کے شکار ممالک پر حکمرانی کرنے کی بجائے ان کی مدد کرنی چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وولکان بوزیکر نے نیو یارک میں اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہاکہ اقوام متحدہ بحران کا پیروکار نہیں ہوسکتا ہے بلکہ یہ بحرانوں کی روک تھام کرنے والا ادارہ ہونا چاہیے اور انہیں پہلے ہی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے عملی طور پر تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا سب سے بڑے عالمی چیلنجوں کو حل کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی ادارے کا سب سے بڑا چیلنج کوروناوبا سے ردپیش مسائل کو حل کرنا ہے لیکن وبائی بیماری نے کئی غلط مفروضوں کو جنم دیا ہے۔

Comments are closed.