راولپنڈی : پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا کا کیس حل ہوگیا، خاتون کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔قتل کرکے لاش لکی مروت میں دفنا دی تھی۔
سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ خاتون کو2 نومبر کو پاکستان پہنچنے کے بعد اغواء کا کیاگیا ور اگلے روز راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد لاش خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں دفنا دی ۔ پولیس تفتیش میں سابق شوہر رضوان حبیب نے سب کچھ اگل دیا۔ لاش راولپنڈی منتقل کرنے کے لیے پولیس ٹیم بھجوا دی گئی ہے۔
سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ کیس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت چار مختلف ٹیموں نے کام کیا۔ٹھوس شواہد کی روشنی میں رضوان حبیب کی گرفتاری کی گئی۔ ملزم چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ امریکی خاتون وجیہہ سواتی 9 ماہ پہلے بھی تھانہ مورگاہ کی حدود سے اغوا ہوئی تھی، مارچ میں اغوا کی ایف آئی آر کا مدعی وجیہہ کا شوہر رضوان حبیب تھا،تاہم اس وقت درج ہونے والی ایف آئی آر میں اغوا ثابت نہیں ہوا تھا بلکہ وہ بچوں سمیت بیرون ملک گئی تھی۔ مقتولہ کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔
Comments are closed.