ملک میں کمرتوڑ مہنگائی کی نئی لہر،ایک ہفتے میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

 اسلام آباد:ایک ہفتے میں مہنگائی میں نو اعشاریہ نو پانچ فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہواہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی اکتالیس اعشاریہ نو فیصد ہوگئی ہے ۔ رواں ہفتے گیس ٹیرف میں چار سو اسی فیصد کا اضافہ کیا گیاہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق گیس ٹیرف میں اضافے سے مہنگائی میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہواہے ، ایک ہفتے میں گیس ٹیرف میں 480 فیصد اضافہ ہوا اور فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 295 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 711 روپے ہو چکی ہے ۔ چائے کا پیکٹ 563 روپے سے بڑھ کر 613 روپے ، لہسن 533 روپے سے 549 روپے ، دال مسور 310 روپے سے 327 روپے فی کلو جبکہ زندہ مرغی 351 روپے سے بڑھ کر 365 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 754 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 826 روپے کا ہو گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے مجموعی طور پر 25 اشیاء ضروریہ مزیدمہنگی ہوئیں جبکہ 13 کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

Comments are closed.