ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

 اسلام آباد: مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ،رواں ہفتے بھی تیس سے زائد اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو ئیں، دال ماش 534 روپے ، چینی 182 روپے جبکہ 20 کلو آٹےکا تھیلا  2800 روپے سے زائد کاہوگیا۔ پانچ اشیا ءکی قیمتوں میں کمی  جبکہ 14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح چھبیس اعشاریہ تین دو فیصد تک پہنچ گئی ۔

  ا دارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 15 روپے مہنگے ہو کر 107 روپے فی کلو، دال مسور 32 روپے اضافے سے 330 روپے اور چینی 11 روپے 48 پیسے اضافے سے 182 روپے فی کلو ہو گئی ۔لہسن 20 روپے مہنگا ہو کر 444 روپے فی کلو، دال مونگ 9 روپے 73 پیسے اضافے سے 284 روپے ، دال ماش 15 روپے 48 پیسے مہنگی ہو کر 534 روپے تک جاپہنچی ۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 153 روپے مہنگا ہو کر 3103 روپے جبکہ 20 کلو آٹےکا تھیلا 6 روپے مہنگا ہو کر 2827 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری جانب زندہ مرغی 13 روپے کمی سے 390 روپے کلو، 5 کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 31 روپے سستا ہو کر 2986 روپے جبکہ 190 گرام چائے کا پیک 2 روپے 38 پیسے کی کمی سے 557 روپے کا ہو گیا ۔

Comments are closed.