جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں،جو لانا چاہتےہیں وہ آنہیں سکتا،شیخ رشید

لندن میں کہتےہیں تعیناتی پر مشاورات کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتےہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیامیں پاکستان کامذاق اڑ رہا ہے اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو چاہتےہیں وہ ممکن نہیں،جو لانا چاہتےہیں وہ آنہیں سکتا،پاکستان میں کہتےہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیامیں پاکستان کامذاق اڑرہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین  تباہ حال معیشت میں بھی  غیرسنجیدہ ہے،انتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپاکردیاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں کہتےہیں تعیناتی پر مشاورات کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتےہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیامیں پاکستان کامذاق اڑ رہا ہے اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے،جو چاہتےہیں وہ ممکن نہیں، جو لاناچاہتےہیں وہ آنہیں سکتا، شیخ رشید نے کہا کہ رضیہ بٹ کاناول لندن فسانہ ہےجہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کونہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی،سیاسی ہتھیار پھینکیں گےاور غش کھائیں گے، عمران خان کالانگ مارچ20/21نومبرتک راولپنڈی آسکتاہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعہ دوپہر3بجے لال حویلی پریس کانفرنس کروں گا۔

Comments are closed.