سندھ میں جب بلدیاتی انتخابات ہوئے،انہیں عبرتناک شکست دینگے،اسد عمر
انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کرحیرانی ہوئی،الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بارش بتائی گی،یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے،الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہو چکا ہے:بیان
اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کر حیرانی ہوئی۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخاب صرف 3 دن پہلے ملتوی کردیئے گئے۔الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بارش بتائی گی یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے۔الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہو چکا ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ کسی پاکستانی کو یقین نہیں کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف انتخاب ہوگا۔17 جولائی کو پنجاب میں ہر طرف بلا چلا پی ڈی ایم کی جماعتیں اس سے گھبرا گئیں۔قوم اب فیصلہ کر چکی ہے کہ کہ وہ اپنی حقیقی آزادی لے کر رہے گی۔جب بھی الیکشن کرائیں گے۔ان کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضمیروں کی منڈی لگانے والوں کو کسی صورت عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Comments are closed.