لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں لیکن بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے۔ مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے؟ عوام آج جن مشکلات سے دوچار ہیں، ان کے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ہے، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہترین حل انتخابات ہیں۔
Comments are closed.