اسلام آباد:حکومت نے پانچ بڑے بینکوں کیخلاف فارن ایکسچینج ریٹ میں اضافے پر تحقیقات مکمل کرلیں ۔بینکوں پر جرمانے کے بجائے چالیس فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیاگیاہے ۔ ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ٹیکس کا اطلاق بینکوں کی جانب سے سال 2021، 2022 اور 2023 میں حاصل ونڈ فال منافع پر ہوگا جو 30 نومبر 2023 تک ادا کرنا ہوگا۔ بینکوں کی درخواست پر کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن تک توسیع کر سکے گا ۔
اضافی ٹیکس مجوزہ چالان یا کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید کے ذریعے وفاقی خزانے میں جمع کروانا ہوگا۔ ایف بی آر نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن، منافع اور گین کے تعین کا فارمولہ بھی دیدیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پانچ بڑے بینکوں کیخلاف ایکسچینج ریٹ میں اضافہ کرنے پر تحقیقات مکمل کی تھیں ۔جرمانے کی صورت میں بینک قانونی چارہ جوئی کرسکتے تھے ۔اضافی ٹیکس سے حکومت کو 35 ارب روپے کی ٹیکس آمدن متوقع ہے۔
Comments are closed.