سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے سینیٹ کے لئے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

تحریک انصاف کے امیدوار نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پراعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کےخلاف نیب عدالتوں میں ریفرنسز دائر ہیں۔وہ آرٹیکل 62 اور 63 پرپورا نہیں اترتے۔ریٹرننگ افسرنے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد کی 2 نشستوں پر10 میں سے9 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں۔سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ، فرید رحمان،سید علی بخاری، پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اورمسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظورکیے گئے۔

خواتین کی نشست کے لیے تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد، منیرہ جاوید، مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر اور فرح اکبر کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہوئے۔اسلام آباد سے آزاد امیدواد محمد یوسف کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت اور تجویز و تائید کنندہ نہ ہونے کے باعث مستردکیے گئے۔

Comments are closed.