اسلام آباد: امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں اپنے قیام میں توسیع کر لی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد تین روز سے پاکستان میں موجود ہیں، دفتر خارجہ کو دیئے گئے شیڈول کے مطابق زلمے خلیل زاد نے آج واپس روانہ ہونا تھا ۔ تاہم ان کے دورہ پاکستان میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان قیادت سے ملاقات کی امید کی وجہ سے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان میں توسیع کی گئی ہے، زلمے خلیل زاد کی واپسی کی تاریخ تاحال فائنل نہیں کی گئی، واپسی کی تاریخ کے بارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو بتائے گا۔
Comments are closed.