اسلام آباد:امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیاہے ، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر سیاسی اور غیرسیاسی حلقوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔تحریک انصاف کی قیادت سے بھی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد نے دورے کے دوران پاکستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ۔زلمے خلیل زاد طویل عرصے تک امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے طور پر کام کرتے رہے ہیں،زلمے خلیل زاد کا شمارامریکی اسٹیبلشمنٹ کی قریبی شخصیات میں بھی ہوتا ہے۔
Comments are closed.