آصف علی زرداری کا نوازشریف کوٹیلیفون،سینیٹ الیکشن پرتبادلہ خیال

کراچی :آصف علی زرداری نے نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کی بھی بات کروائی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینٹ الیکشن ،سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے سینٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی میاں نواز شریف سے بات کروائی، جب کہ نواز شریف نے سینٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Comments are closed.