افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہیں ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود

واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن کے حصول میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے یونائٹیڈ اسٹیٹ انسٹیٹوٹ آف پِیس سے خطاب میں کہا کہ ”مشترکہ مفاد امن کا حصول ہے اور ہمیں مثبت چیزوں کی طرف دیکھنا چاہیے”۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، امن کے حصول میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں مشکلات کا پاکستان پرالزام لگانا مناسب نہیں کیوںکہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان آزاد ملک ہے وہ اپنے فیصلے خود لے سکتا ہے، افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی تعداد 27 لاکھ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، پاکستان پرامن اور ترقی یافتہ افغانستان کے حق میں ہے لیکن افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی موجود ہیں، افغانستان میں منشیات کی پیداوار پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔

وزیر خارجہ  نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا، اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں کیوںکہ الزامات سے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Comments are closed.