بھارت کالےقوانین کی آڑ کشمیریوں پر ناقابل بیان ظلم کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

نیویارک: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیرکے اجلاس سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پرمبنی ہے، بھارت کالےقوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں ناقابل بیان مظالم ڈھارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے متعلق کچھ  نہیں چھپا رہا توتحقیقاتی کمیشن کی حمایت کرے۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

Comments are closed.