اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کاروباری اور تاجر برادری کو یقین دلایا ہے کہ قومی احتساب بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت کوئی ادارہ انہیں بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیرخزانہ اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وفد نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر شدہ غیرملکی اثاثوں کے بارے میں بھی نوٹس جاری کر رہا ہے جبکہ نیب اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تاجروں،صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو ہراساں کیے جانے کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفد کی شکایات سننے کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ تاجروں اور صنعتکاروں کو بلاجواز ہراساں نہیں کرے گا۔ ظاہر کردہ غیر ملکی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو ایف آئی اے تنگ نہیں کرے گا، وزیراعظم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔
Comments are closed.