اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کیلئے سمری کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپور سمری وفاقی کابینہ میں پیش کریں گے۔گلگت بلتستان میں اصلاحات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔
گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ ملنے سے علاقے کو اضافی اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مکمل صوبے کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔
گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دلانے کیلئے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت سے قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم منظور کرانا ہو گی۔
Comments are closed.