اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ قرارداد میں ملک کی خراب معیشت کے ذمہ داروں کا تعین کے لئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ملکی معیشت سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔وزیراطلاعات و نشریات نے قرارداد میں مشترکہ پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایوان کا مشترکہ پارلیمانی کمیشن ملک کی خراب معاشی صورتحال کے ذمہ داروں کا تعین کرے، پارلیمانی کمیشن ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں وزارت خزانہ سے معاشی صورتحال کی ابتری اور سابقہ ادوار میں لئے گئے قرضوں کے استعمال پر رپورٹ طلب کی تھی۔
Comments are closed.