خلاف قانون انتخابی اخراجات پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اخراجات میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان سمیت 142 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 96،صوبائی اسمبلیوں کے 46ارکان کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ انتخابی اخراجات میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر کیے گئے۔

 جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف، ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی اخراجات کی دستاویزات میں مطابقت نہیں پائی جاتی، ارکان اسمبلی نے تشہیری مہم کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، پرنٹرزکا نام و رابطہ نمبر نہیں لکھا۔ جمع کرائی گئی رسیدوں کی بینک اسٹیٹمنٹ کے ساتھ مطابقت ہونا ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے تمام افراد کو ایک ہفتے میں جواب پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.