دہشت اور خوف کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ضلع کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہیں سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ڈسٹرکٹ میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ  پائیدا امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے علاقے پر خصوصی توجہ جاری رکھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے اور یہ وزیرستان اور دیگر اضلاع کے لیے ترقی پانے کا وقت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی جرات، لگن اور قربانی کے جذبےکو بھی سراہا۔

Comments are closed.