دہشتگردی کی کھل کرمخالفت کی،کبھی یوٹرن نہیں لیا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سندھی ٹوپی ڈے کی تقریب میں کہا ہے ہم پاکستان کی تمام ثقافتوں کے امین ہے، انتہاپسندی اور دہشت گردی کی ہمیشہ کھل کر مخالفت کی ، کبھی یوٹرن نہیں لیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تقریب میں آمد  پر شاندار استقبال کیا گیا ، پنڈال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ بلاول بھٹو نےخطاب کرتے ہوئےکہا ہم نےپھانسی کا پھندہ چوم لیا مگر آمروں کے سامنے سر جھکایا نہ کبھی یوٹرن لیا ۔

تقریب میں سندھ کے علاوہ گلگت بلتستان اور بلوچی دھنوں پر بھی طلبا نے رقص کیا اور ملک بھر کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔

Comments are closed.