اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتوں میں واضح کیا ہے کہ امریکہ افغان مفاہمتی عمل میں معاونت جاری رکھے گا۔ سیاسی مفاہمت سے چالیس سالہ جنگ کا یقینی خاتمہ اور آئندہ افغانستان عالمی دہشتگردی کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال نہیں ہوگا۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے 4سے 6 دسمبر تک اسلام آباد کا دورہ کیا انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔ زلمے خلیل زاد سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ڈپلومیٹک کور کے اراکین سے بھی ملے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کا افغان مفاہمتی عمل میں امریکی معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مفاہمت سے افغانستان میں 40 سالہ جنگ کا یقینی طور پر خاتمہ ہوگا اور آئندہ افغانستان عالمی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پر کبھی استعمال نہیں ہوگا،افغانستان میں امن سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

Comments are closed.