ضمنی انتخابات 2018 میں آر ٹی ایس کے استعمال کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تیاریاں مکمل کر لیں،،چھتیس حلقوں کے پریزائیڈنگ افسران کے کوائف نادرا کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران کا ڈیٹا اور پولنگ سکیم  کو حتمی شکل دے دی ہے، رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم سے متعلق ڈیٹا نادرا کے حوالے کردیا گیاہے۔۔

چھتیس حلقوں کےپریزائیڈنگ افسران کےشناختی کارڈ اورموبائل نمبرنادرا کو فراہم کیے گئے ہیں، نادرا یہ کوائف آرٹی ایس سافٹ ویئرزمیں ڈالے گا، ذرائع کاکہنا ہےکہ صرف وہی پریزائیڈنگ افسران آرٹی ایس استعمال کرسکیں گے جن کاڈیٹا سافٹ ویئر موجود میں ہوگا۔

Comments are closed.